تلنگانہ

عازمین حج 7 اپریل تک پہلی قسط ادا کردیں

صدرنشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم اور ایگزیکیٹیو آفیسر جناب بی شفیع اللہ نے اطلاع دی ہے کہ قرعہ میں عارضی طور پر منتخب عازمین کو 7 /اپریل تک ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس (300/- روپے)، پیشگی حج رقم (80,000/- روپے) اور متفرق بقایہ جات (1,500/- روپے) ڈپازٹ کردیں۔

حیدرآباد: صدرنشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم اور ایگزیکیٹیو آفیسر جناب بی شفیع اللہ نے اطلاع دی ہے کہ قرعہ میں عارضی طور پر منتخب عازمین کو 7 /اپریل تک ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس (300/- روپے)، پیشگی حج رقم (80,000/- روپے) اور متفرق بقایہ جات (1,500/- روپے) ڈپازٹ کردیں۔

عارضی طور پر منتخب عازمین کو مجموعی طور پر 81,800 روپے 7/اپریل تک جمع کروانی ہوگی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکیولر کے مطابق 81,800 روپے کی ادائیگی آن لائن www.hajcommitte.gov.in پر یا ویب سائٹ پر دستیاب مصرحہ پے۔ان۔سلپمیں منفرد بینک ریفرنس نمبر استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا/یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ کے ذریعہ جو کور بینکنگ سسٹم کی حامل ہو‘ حج کمیٹی آف انڈیا کے ایس بی آئی یا یو بی آئی بینکوں کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے۔

دیگر اقساط سے متعلق فیصلہ سے فضائی کرایہ کی رقم اور سعودی عربیہ میں سعودی اخراجات پر غور کرنے کے بعد عنقریب مطلع کیا جائے گا۔

پیشگی رقم ڈپازٹ کرنے کے بعد عارضی منتخب عازمین کو چاہئے کہ وہ 10 /اپریل تک متعلقہ ریاستی حج کمیٹیوں کو پے۔ان۔سلپ کی نقل، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس صداقتنامہ مع (ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر دستیاب نمونے کے مطابق)،کووڈ۔19 صداقتنامے، ڈاؤن لوڈ کردہ حج درخواست فام، اور اصل انٹرنیشنل مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور اس کی فوٹو کاپی، سفید پس منظر والی دو عدد پاسپورٹ سائیز تصاویر داخل کردیں۔

حج کمیٹی عنقریب شہر اور اضلاع میں حج تربیتی کیمپس منعقد کرے گی جس کا علیحدہ اعلان کیا جائے گا۔ عازمین کو پیشگی حج رقم کی ادائیگی اور دستاویزات کے ادخال کیلئے معین کردہ آخری تواریخ کا اہتمام کریں بصورت دیگر ان کی حج نشست منسوخ کردی جائے گی۔

مزید صراحت یا وضاحت کے لئے عازمین 040-23298793 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں یا مرکزی حج کمیٹی کے اوپر دئیے گئے ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں یا پھر شخصی طور پر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد سے رجوع ہوسکتے ہیں۔