بحری جہاز آئی این ایس رنویر پر دھماکہ‘3 افراد ہلاک

ہندوستانی بحریہ کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ انڑین نیول شپ (آئی این ایس) رنویر پر ہوئے دھماکوں میں 3 نیوی عہدیدار ہلاک اور 11 زخمی ہو ے تھے۔ اس معاملہ کی تکنیکی ماہرین کی ایک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔

 ممبئی: ممبئی پولیس نے کل رات ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوئے دھماکوں میں بحریہ کے 3  افراد کی موت اور گیارہ افراد  کے زخمی ہونے  کے سلسلہ میں حادثاتی واقعہ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

 مقامی پولیس پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی یو این آئی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حادثاتی موت کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں نیز یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دھماکوں کے اسباب کیا تھے۔

دریں اثناء ہندوستانی بحریہ کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ انڑین نیول شپ (آئی این ایس) رنویر پر ہوئے دھماکوں میں 3  نیوی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو ے تھے۔ اس معاملہ کی تکنیکی ماہرین کی ایک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاز کے عملہ نے فوری طور پر حرکت میں آکر صورت حال کو قابو میں کیا جس کے سبب کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

مرنے والوں اور زخمیوں کے ناموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت اروند کمار مہاتم سنگھ (38) رینک MCPOCOM سگنل اور کمیونیکیشن‘ سریندر کمار والیا (47) MCPOPT اسپورٹس پی ٹی ماسٹر اور کرشن کمار گوپیرو (46) MSPO-1 ASWI اینٹی سب میرین انسٹرکٹر کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں پی وی ریڈی (23)‘ یوگیش کمار گپتا (36)‘ گوپال یادو(21)‘ شبھم دیو (20)‘ ہری کمار (22)‘ شیلیندر یادو (22)‘ تنمے ڈار (22)‘ ایل سریندرجیت سنگھ (39)‘کومندر سنگھ (24)‘ کپل (24) اور اویناش ورما (22) شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام نعشوں کا پوسٹ مارٹم سرکاری جے جے ہاسپٹل میں مکمل ہوچکا ہے اور نعشوں کو ان کے رشتہ داروں کے حوالہ کرنے کا عمل جاری ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button