برتھ سرٹیفکیٹ کیس، اعظم خان عدالت میں پیش

اعظم خان کے ساتھ ان کے حامیوں کی بھیڑ موجودرہی۔ اس دوران پیدائش سرٹیفکیٹ کے مدعی اور اعظم کے زیادہ تر مقدموں میں مدعی بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ عرف ہنی بھی عدالت پہنچے۔ اعظم کے ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ بھی موجود رہے۔

رامپور: سماج وادی پارٹی(ایس پی)  کے رکن اسمبلی محمد اعظم خان ہفتہ کو پیدائش سرٹیفکیٹ معاملہ کی سماعت کے لئے ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں پیش ہوئے۔اعظم جمعہ کو تقریبا 27مہینوں کے بعد عبوری ضمانت پر سیتا پور جیل سے رہا ہوکر رام پور پہنچے ہیں۔ ان پر 88 مقدمے درج ہیں۔ آج اپنے گھر سے اعظم خان پیشی کے لئے عدالت پہنچے۔

اعظم خان کے ساتھ ان کے حامیوں کی بھیڑ موجودرہی۔ اس دوران پیدائش سرٹیفکیٹ کے مدعی اور اعظم کے زیادہ تر مقدموں میں مدعی بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ عرف ہنی بھی عدالت پہنچے۔ اعظم کے ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ بھی موجود رہے۔ عبداللہ بھی اس معاملے میں ملزم ہیں۔بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ عرف ہنی نے سال 2019 میں تھانہ گنج میں دو پیدائش سرٹیفکیٹ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button