جرائم و حادثات

برسا منڈا کے پڑپوتے منگل سنگھ منڈا کا جھارکھنڈ میں انتقال

وہاں موجود ٹرالی والے سے کہا مجھے آکسیجن والا بستر چاہیے۔اس نے کہا-

رانچی: دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کے پڑپوتے منگل سنگھ منڈا کا جمعرات کی رات جھارکھنڈ میں انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس

سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد وہ گزشتہ تین دنوں سے رانچی کے رمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔

منگل منڈا کے بھائی جنگل سنگھ منڈا نے بتایا کہ حادثہ 25 نومبر کو ہوا تھا۔ ہم رات 10 بجے رمز پہنچے تھے۔

وہاں موجود ٹرالی والے سے کہا مجھے آکسیجن والا بستر چاہیے۔اس نے کہا-

بستر خالی نہیں ہے۔ ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں بھی داخل نہیں کیا۔

جب 26 نومبر کی صبح تقریباً 7 بجے سابق وزیر اعلیٰ ارجن منڈا نے فون کیا تو رمز کے ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کیا۔

بعد میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی بہتر علاج کی ہدایت دی تھی۔