برطانوی وزیر اعظم کا کووڈ کی سخت پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دار العوام کو یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو از خود قرنطینہ کرنے کی قانونی لازمیت کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

لندن: 20 جنوری (یو این آئی/ ژنہوا) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے پلان بی کے تحت کووڈ کی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، جن میں ماسک پہننا، ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور گھر سے کام کرنا شامل ہے۔

وزیر اعظم نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دار العوام کو یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو از خود قرنطینہ کرنے کی قانونی لازمیت کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، مسٹر جانسن نے سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ کے ماسک پہننے کی لازمیت کو بھی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکومت نے ابھی تک تنگ یا بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔

آنے والے دنوں میں کیئر ہوم وزٹ میں بھی مہلت دی جائے گی۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن کی خدمات میں مسافروں کو اب بھی ماسک پہننے ہوں گے۔ وزیر اعظم کے پیشگی اعلان کے بعد آئندہ جمعرات سے لازمی ماسک پہننا بند کر دیا جائے گا۔

جانسن نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اومیکرون کی لہر قومی سطح پر پھیل چکی ہے لیکن لندن کے اسپتال میں آنے والے معاملوں میں کمی آئی ہے۔

گذشتہ کل جاری ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے 108,069 متاثرین ریکارڈ کیے گئے، جس سے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15,506,750 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے 359 اموات ہونے کی بھی اطلاع ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 152,872 ہوگئی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button