برطانیہ روس پر پابندیاں عائد کرے گا : بورس جانسن

وزیراعظم جانسن نےکہا’’(پابندیاں) روس کو بہت بری طرح متاثرکریں گی اور حملے کی صورت میں ہم اور بھی کچھ کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نےکہا ’’ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر روسی کمپنیوں کو برطانیہ کی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ اکٹھا کرنے سے روکا گیا۔

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کے روزکہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اس لئے برطانیہ روس پر پابندیاں عائد کرنے والا ہے ۔ ایک کوبرا ( کیبنٹ آفس بریفنگ روم اے) میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روس پر فوری طور پر بین الاقوامی پابندیوں کا پیکج عائد کیا جائے گا ۔

اسکائی نیوزنےرپورٹ بتایا کہ پابندیوں میں روس کچھ روس میں ہی،روسی اقتصادی مفادات کو نشانہ بنائیں گی، اور ان اقتصادی مفادات کو متاثر کریں گی جو روس کے جنگی مشن کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم جانسن نےکہا’’(پابندیاں) روس کو بہت بری طرح متاثرکریں گی اور حملے کی صورت میں ہم اور بھی کچھ کرنے جا رہے ہیں ۔

انہوں نےکہا ’’ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر روسی کمپنیوں کو برطانیہ کی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ اکٹھا کرنے سے روکا گیا، اگر ہم کمپنیوں، اثاثوں سے روسی ملکیت کے مکھوٹا ہٹا دیتے، تو اس سے روس کو نقصان پہنچے گا۔ کوبرا میٹنگ میں مسٹر جانسن نے حکام کو بتایا کہ مسٹر پوتن یوکرین پر مکمل حملے کے لیے تیار ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button