کرناٹک

بی جے پی حکومت نے فرقہ وارانہ تشدد، ہیٹ اسپیج کے385 کیسس واپس لئے

کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اپنے 4 سالہ دوراقتدارمیں 385فوجداری کیسس میں قانونی کاروائی ترک کرنے 7 علحدہ احکام جاری کئے۔

بنگلورو: کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے اپنے 4 سالہ دوراقتدارمیں 385فوجداری کیسس میں قانونی کاروائی ترک کرنے 7 علحدہ احکام جاری کئے۔

ان کیسس میں نفرت بھڑکانے والی تقاریر، گاؤرکھشااور فرقہ وارانہ تشددکے182کیسس شامل ہیں۔ اخباردی انڈین ایکسپریس کی جانب سے داخل کی گئی آرٹی آئی درخواست کے جواب میں ریاستی محکمہ داخلہ نے یہ اعدادوشمار ظاہر کئے۔

7 حکمنامے11 فروری2020 جب بی ایس یدیورپا چیف منسٹرکے عہدہ پراوربسواراج بومئی وزیرداخلہ کے عہدہ پر فائزتھے۔

آرٹی آئی کے جواب سے ظاہر ہوتاہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے بیشتر واقعات جن میں حکومت نے قانونی کاروائی سے دستبرداری اختیارکی ہے ان سے زائد ازایک ہزارملزمین کوفائدہ پہونچا۔ ان میں ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ اورایک رکن اسمبلی بھی شامل ہے۔

دستبرداری کے عمل کیلئے وزیر داخلہ کی جانب سے سفارش اورریاستی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے منظوری اورکابینی منظوری درکارہوتی ہے۔

182کیسس میں زیادہ تر2013اور2018میں کانگریس دورحکومت سے تعلق رکھتے ہیں۔

اتفاقاً2013اور2018 کے دوران کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ایس ڈی پی آئی اورموجودہ طورپرممنوعہ پی ایف آئی کے کارکنوں کے خلاف176کیسس واپس لینے کاحکم دیاتھا۔بی جے پی نے اس پر شدید اعتراض کیاتھا۔