بریلی میں روٹیوں کے مسئلہ پر جھگڑا۔ ایک شخص کا قتل

بریلی میں ایک تقریب کے لئے روٹیوں کی تعداد کے مسئلہ پر جھگڑے میں ایک شخص کا قتل کردیاگیا۔

بریلی: بریلی میں ایک تقریب کے لئے روٹیوں کی تعداد کے مسئلہ پر جھگڑے میں ایک شخص کا قتل کردیاگیا۔

سنی نامی 30 سالہ مقتول نے اس کی سالگرہ پر تقریب کے لئے ایک ریسٹورنٹ میں 150 روٹیوں کا آرڈر دیا تھا مگر ریسٹورنٹ نے محض 40 روٹیاں بھیجیں جس کے بعد سنی اور اس کا چچا زاد بھائی ریسٹورنٹ پہنچے اور معاملہ ریسٹونٹ کے مالک سے رجوع کیا۔

دونوں گروپوں میں بحث ہوگئی اور ریسٹورنٹ کے مالک نے اپنے عملہ کے ساتھ سنی اور اس کے چچا زاد بھائی پر لاٹھیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ سنگین طورپر زخمی ہوگئے۔

فوری دونوں کو ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں اتوار کی شب سنی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جبکہ اس کا چچازاد بھائی زیر علاج ہے۔

اس معاملہ کا دو طبقات سے تعلق ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر علاقہ میں اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک کے دو چچازاد بھائیوں اور ایک ورکرکو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ مفرور مالک کی تلاش جاری ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button