بلدی انتخابات میں کامیابی پر ممتا بنرجی کا عوام سے اظہارِ تشکر

انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ٹی ایم سی اترپردیش میں کسی بھی امیدوار کو کھڑا نہیں کی، کیوں کہ وہ نہیں چاہتی کہ اکھلیش یادو کسی بھی نشست پر کمزور ہوجائیں۔

کولکتہ۔ چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی نے آج ترنمول کانگریس جو چار بلدی کارپوریشنوں جن کے انتخابات 12 فروری کو منعقد ہوئے جن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے مواقع دکھائی دے رہے ہیں ان کے حق میں ووٹ دینے کے لیے عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔

بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت عام آدمی کے مفاد میں کام کرتی رہے گی۔ ٹی ایم سی سربراہ جو گزشتہ ہفتہ سماج وادی کی انتخابی مہم میں شرکت کے لیے اترپردیش کا دورہ کیں نے کہا کہ ان کی پارٹی اس ریاست (یوپی) میں عوام کے وسیع مفاد کے لیے انتخابی مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کی ہے۔

انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ٹی ایم سی اترپردیش میں کسی بھی امیدوار کو کھڑا نہیں کی، کیوں کہ وہ نہیں چاہتی کہ اکھلیش یادو کسی بھی نشست پر کمزور ہوجائیں۔

رائے دہی کے پہلے مرحلہ میں انہیں توقع ہے کہ اکھلیش کی پارٹی 57 کے منجملہ 37 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ وارانسی کی ریالی میں شرکت کے لیے وہ دوبارہ 3 مارچ کو یوپی کا دورہ کریں گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button