حیدرآباد

تلنگانہ کے چند میڈیکل کالجوں پر ای ڈی کے بیک وقت دھاؤے

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے روز ریاست تلنگانہ میں چند خانگی میڈیکل کالجس اور دیگر اداروں پر دھاوئے کئے۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے روز ریاست تلنگانہ میں چند خانگی میڈیکل کالجس اور دیگر اداروں پر دھاوئے کئے۔

متعلقہ خبریں
کویتا، پیش نہیں ہورہی ہیں سپریم کورٹ میں ای ڈی کا انکشاف
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی

ای ڈی کے عہدیداروں نے آج حیدرآباد، کریم نگر، ورنگل، محبوب نگر اور دیگر مقامات پر بیک وقت یہ دھاوے کئے۔ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ سورارم میں واقع ملا ریڈی میڈیکل کالج کی بھی تلاشی لی گئی۔

یہ کالج ملا ریڈی گروپ آف انسٹیٹیوشنس کی جانب سے چلایا جاتا ہے جس کے مالک تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی ہیں۔ ریاست کے مختلف مقامات پر دھاؤں کیلئے ای ڈی کو سی آر پی ایف کے جوانوں کی خدمات فراہم کی گئیں۔

فلم نگر حیدرآباد میں واقع پرتیما گروپ کے دفتر کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ ای ڈی حکام، پریتما گروپ کے دیگرمقامات پر واقع دفاتر کی تلاشی لے رہے ہیں۔

ای ڈی کے عہدیدار کریم نگر میں پرتیما میڈیکل کالج اور پرتیما ملٹی پلیکس کے علاوہ چلمڈ آنند راؤ میڈیکل کالج کی بھی سلسلہ وار تلاشی لے رہے ہیں۔

ای ڈی کے عہدیدار حیدرآباد ایل بی نگر میں کامینینی میڈیکل کالج، ایس وی ایس میڈیکل کالج محبوب نگر، ایم ایس آر میڈیکل کالج سنگاریلای کی تلاشی لے رہے ہیں۔