بمبئی دھماکوں کے 29 سال بعد 4 افراد گرفتار

سراغ ملنے پر چاروں کو احمدآباد کے سردار نگر علاقہ سے 12 مئی کو گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس اے ٹی ایس امیت وشواکرما نے یہ بات بتائی۔

احمدآباد: گجرات اے ٹی ایس نے 1993 کے بمبئی سلسلہ وار دھماکے کیس میں مطوب 4  افراد کو گرفتار کرلیا۔ عہدیداروں نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ ممبئی کے رہنے والے ابوبکر‘ سید قریشی‘ محمد شعیب قریشی عرف شعیب باوا اور محمد یوسف اسمٰعیل عرف یوسف بھٹکا 29 سال سے فرار تھے۔

سراغ ملنے پر چاروں کو احمدآباد کے سردار نگر علاقہ سے 12 مئی کو گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس اے ٹی ایس امیت وشواکرما نے یہ بات بتائی۔ فی الحال ان کے خلاف 1993میں ملک سے فرار ہونے کے لئے جعلسازی کے ذریعہ پاسپورٹس حاصل کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 بعدازاں انہیں بم دھماکے کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی کے حوالہ کردیا جائے گا۔ یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ گجرات کیوں آئے تھے۔ 1990 کے دہے میں ان چاروں کے منجملہ 3 گولڈ اسمگلر محمد دوسہ کے لئے کام کرتے تھے جو داؤد ابراہیم کا خاص آدمی تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button