بنگلورو میں رام نومی کے موقع پر ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پر امتناع

بی بی ایم پی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندھی جینتی، سرودیا یوم اور دیگر مذہبی تقاریب کے علاوہ ہر سال رام نومی کے موقع پر گوشت کی فروخت اور جانوروں کے ذبیحہ پر مکمل امتناع عائد رہتا ہے۔

بنگلورو: بنگلورو کی بلدیہ نے 10 اپریل کو رام نومی کے موقع پر جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ افزائش مویشیان کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے اپنے احکام میں کہا کہ رام نومی کے موقع پر تمام مسالخ، جانوروں کے ذبیحہ اور گوشت کی فروخت پرمکمل امتناع عائد رہے گا۔

بروہاٹ بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر گوروگپتا کے 3 اپریل کو جاری کردہ سرکلر کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

بی بی ایم پی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندھی جینتی، سرودیا یوم اور دیگر مذہبی تقاریب کے علاوہ ہر سال رام نومی کے موقع پر گوشت کی فروخت اور جانوروں کے ذبیحہ پر مکمل امتناع عائد رہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سال کم ازکم 8 دن مختلف مواقع پر ایسا امتناع عائد کیا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button