تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کے آپریشن ’آکرش‘ پر دوبارہ توجہ، بنڈی سنجے دہلی روانہ

بی جے پی کی جانب سے پھر ایک بار آپریشن آکرش پر توجہ مبذول کی گئی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی ہائی کمانڈ سے مشاورت کیلئے پارٹی صدر بنڈی سنجے کمار آج دہلی روانہ ہوئے۔

حیدرآباد: بی جے پی کی جانب سے پھر ایک بار آپریشن آکرش پر توجہ مبذول کی گئی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی ہائی کمانڈ سے مشاورت کیلئے پارٹی صدر بنڈی سنجے کمار آج دہلی روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کی تعمیر، دفعہ 370 اور 3 طلاق کی تنسیخ میں بی جے پی کامیاب: وزیر اعظم مودی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس

دورے دہلی کے دوران سنجے، پاٹی قیادت کو ریاست تلنگانہ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، تلنگانہ میں بی آر ایس کا متزلزل موقف اور بی جے پی کو حاصل استحکام پر مفصل رپورٹ پیش کریں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ سنجے، پارٹی قیادت سے گذشتہ روز بی آر ایس سے معطل کردہ سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور سابق رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت کے موضوع پر بھی بات کریں گے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اس موضوع پر پارٹی قیادت سے بات چیت کرنے رکن اسمبلی حضور آباد ای راجندر پہلے ہی سے دہلی میں موجود ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے جوپلی کرشنا راو اور پی سرینواس ریڈی کو اپنی طرف کھینچنے کے لئے ممکنہ زور لگایا جارہا ہے۔

اس مسئلہ پھر غور و خوص کرنے تلنگانہ بی جے پی جائننگ کمیٹی کے صدرنشین ای راجندر دہلی روانہ ہوچکے ہیں۔ بی جے پی کا احساس ہے کہ کرشنا راؤ اور سرینواس ریڈی کو بھی جے پی میں شامل کرنے سے دوسری جماعتوں کے ناراض قائدین کو بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے تحریک حاصل ہوگی۔

اسی سلسلہ کے تحت بی جے پی کی جانب سے کرشنا راو اور سرینواس ریڈی کو بی جے پی کی طرف راغب کرنے کیلئے جی توڑ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔