بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی 8 وکٹس سے کامیابی، ٹسٹ سیریز میں0-1 سے آگے

پاکستان کو جیت کے لئے 202 رن کا ہدف ملا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے، پاکستان نے کل اپنے سلامی بلے بازوں کے بیچ 109 رن کی اوپننگ شراکت کی بدولت مضبوط شروعات کی تھی۔

چٹگانگ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن منگل کے روز آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کو جیت کے لئے 202 رن کا ہدف ملا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے، پاکستان نے کل اپنے سلامی بلے بازوں کے بیچ 109 رن کی اوپننگ شراکت کی بدولت مضبوط شروعات کی تھی۔ پاکستان نے جیت کے لئے باقی 93 رن آج دو وکٹ گنوا کر جوڑ لئے۔ دونوں سلامی بلے باز اسکور کو 151 رنز تک لے گئے ۔

عبداللہ شفیق 129 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن شفیق نے شفیق کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ عابد علی جب اپنی سنچری سے نورن دور تھے کہ تبھی وہ تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔عابد نے 148 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 91 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔ 171 کے سکور پر عابد کی وکٹ گری۔

اظہر علی نے ناٹ آؤٹ 24 اور کپتان بابر اعظم نے ناٹ آوٹ 13 رن بنا کر پاکستان کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا ۔ اظہر نے 66 گیندوں پر پانچ چوکے اور بابر نے 33 گیندوں پر تین چوکے لگائے۔ پاکستان نے دو وکٹوں پر 203 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 12 پوائنٹس ہو گئے۔ عابد علی کو 133 اور 91 رن کی اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

مختصر اسکور: بنگلہ دیش: 330 اور 157 ۔۔ پاکستان: 286 اور 203/2

تبصرہ کریں

Back to top button