بچوں میں کوویکسین کے استعمال کی مشروط اجازت

ذرائع نے بتایا کہ ایس ای سی کی سفارشات کا ماہرین کی ایک اور کمیٹی نے بھی جائزہ لیا جس کے بعد ڈی سی جی آئی نے اس کمپنی سے اضافی ڈیٹا طلب کیا۔

نئی دہلی: ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھارت بائیوٹیک کی بنائی ہوئی ”کوویکسین“ کا ٹیکہ لگانے کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

سی ڈی ایس سی او کی کووڈ۔19 پر ماہرین کی کمیٹی نے 12 اکتوبر کو بھارت بائیوٹیک کی جانب سے ہنگامی استعمال کی اجازت کیلئے پیش کی گئی درخواست پر غوروخوض کرنے کے بعد 12 تا18 سال کی عمر کے بچوں میں چند شرائط کے تحت کوویکسین کے ہنگامی استعمال کی سفارش کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ای سی کی سفارشات کا ماہرین کی ایک اور کمیٹی نے بھی جائزہ لیا جس کے بعد ڈی سی جی آئی نے اس کمپنی سے اضافی ڈیٹا طلب کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button