شمالی بھارت

’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘

راجستھان کے کابینی وزیر مدن دلاور نے جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے شہرت رکھتے ہیں، اپنے عہدہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شری رام جنم بھومی کے بعد بہتر یہ ہے کہ شری کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے ورنہ قانون اپنا کام کرے گا۔

جئے پور: راجستھان کے کابینی وزیر مدن دلاور نے جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے شہرت رکھتے ہیں، اپنے عہدہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شری رام جنم بھومی کے بعد بہتر یہ ہے کہ شری کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے ورنہ قانون اپنا کام کرے گا۔

متعلقہ خبریں
کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں جلد سماعت

اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کے بیان کا جس میں انہوں نے مساجد کو محفوظ رکھنے کی بات کہی تھی، جواب دیتے ہوئے کابینی وزیر مدن دلاور نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ رام جنم بھومی اور کرشنا جنم بھومی میں رام اور کرشنا کی منادر ہیں۔

ہم کو اب رام جنم بھومی کی پوری زمین مل چکی ہے اور بہتر یہ ہوگا کہ کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے ورنہ قانون اپنا کام کرے گا۔ عدالتیں اپنا کام کریں گی۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے پیر کے روز حیدرآباد میں ایک پروگرام کے دوران مسلم نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ اپنی مساجد کو محفوظ و مامون رکھیں۔

دلاور نے ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ڈھانچہ کو منہدم کرنے اور اب مندر کی تعمیر میں جزوی حصہ ادا کیا ہے۔ اب میں اپنے خاندان اور ورکرس کے ساتھ رام للا کو دیکھنے جاؤں گا۔