بھائی کے بری ہونے پر اسدالدین اویسی کا بارگاہ ایزدی میں اظہارتشکر

اسد الدین اویسی نے کہاکہ گزشتہ9 سالوں کے دوران ان کا ساتھ دینے والوں‘اکبرالدین اویسی کے حق میں دعائیں کرنے والوں کاشکریہ ادا کیا۔ اسد الدین اویسی نے اس مقدمہ کی پیروی کرنے والے ایم اے عظیم اوران کی ٹیم کا خصوصی طورپرشکریہ ادا کیا۔

حیدرآباد: صدرکل ہندمجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباداسدالدین اویسی نے اپنے بھائی اورقائد مقننہ ایم آئی ایم اکبرالدین اویسی کی مبینہ نفرت انگیزتقاریر کیس میں بری کردیئے جانے پر اللہ کا شکرادا کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔

انہوں نے گزشتہ9 سالوں کے دوران ان کا ساتھ دینے والوں‘اکبرالدین اویسی کے حق میں دعائیں کرنے والوں کاشکریہ ادا کیا۔ اسد الدین اویسی نے اس مقدمہ کی پیروی کرنے والے ایم اے عظیم اوران کی ٹیم کا خصوصی طورپرشکریہ ادا کیا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button