بھرت پور میں ہندو مسلم جھڑپوں کے بعد دفعہ 144 نافذ

حکومت ِ راجستھان نے چہارشنبہ کے دن ضلع بھرت پور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ 2 دن قبل دو فرقوں میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔

جئے پور: حکومت ِ راجستھان نے چہارشنبہ کے دن ضلع بھرت پور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ 2 دن قبل دو فرقوں میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی۔

اُس مقام کے اطراف کے علاقوں کو جہاں تشدد برپا ہوا تھا‘ ہائی سیکوریٹی زون قراردیا گیا۔ انتظامیہ نے ڈرونس کے ذریعہ مکانوں کی چھتوں پر نظر رکھی ہے۔

قبل ازیں سرچ آپریشن (تلاشی مہم) کے دوران مکانوں کی چھتوں سے خالی بوتلوں اور پتھروں کا ذخیرہ برآمد ہوا تھا۔ عہدیداروں نے کہا کہ جن مکانوں کی چھتوں پر بوتلیں اور پتھر پائے گئے ان کے مالکین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سرچ آپریشن کے لئے ڈھولپور سے مزید فورس منگوائی گئی۔ پیر کے دن بھرت پور میں 2 فرقوں میں جھڑپ کے بعد کشیدگی پھیل گئی تھی۔

سنگباری سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ پولیس نے متھرا گیٹ علاقہ کو مہربند کردیا۔ شہر کے کونے کونے میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button