بھنور لال جین کے قاتل کے گھر پر اب تک بلڈوزر کیوں نہیں چلا؟ : جے وردھن سنگھ

دگ وجے سنگھ کے بیٹے اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر جے وردھن سنگھ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ نیمچ میں اب تک بزرگ بھنور لال جین کے قاتل کے گھر پر بلڈوزر کیوں نہیں چلا؟

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیٹے اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر جے وردھن سنگھ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ نیمچ میں اب تک بزرگ بھنور لال جین کے قاتل کے گھر پر بلڈوزر کیوں نہیں چلا؟ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ "بلڈوزر دنیش کے گھر کیوں نہیں گیا، جس نے بھنور لال جین کو قتل کیا تھا… کیونکہ وہ بی جے پی لیڈر ہے۔”

نیمچ کے رہنے والے دنیش کشواہا کا ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوا تھا جس میں وہ مسلمان ہونے کے شبہ میں ایک بزرگ شخص پر حملہ کرتے ہوئے نظر آرہا تھا۔ بعد میں بزرگ کی شناخت رتلام کے رہنے والے بھنور لال جین کے طور پر ہوئی، جو اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا۔

 بھنور لال جین ذہنی طور پر کمزور تھا، جس کی مار پیٹ کے بعد موت ہوگئی۔ ملزم دنیش کشواہا کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button