بھوپال پلی کے ایک شخص نے زنخہ سے شادی کرلی

حیدرآباد: ایک عجیب وغریب واقعہ میں ایک شخص نے زنخہ سے شادی کی۔ تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم میں یہ شادی انجام پائی۔تفصیلات کے مطابق بھوپال پلی سے تعلق رکھنے والے روپوش کی ملاقات زنخہ اکھیلا سے تین سال پہلے ہوئی تھی۔اس زنخہ کا تعلق اننتوگوگاوں سے ہے۔ان میں ملاقات ہونے لگی اور دوستی کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

ان دونوں نے یلندوٹاون میں واقع اسٹیشن بستی علاقہ میں ایک کرایہ کے مکان میں تین ماہ ایک ساتھ گذارے۔ان دونوں نے اپنے والدین کو شادی کے لئے راضی کرلیا اور ان کی شادی ان کے ارکان خاندان اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ہوگئی۔

Back to top button