بہادرپورہ فلائی اوور برج کا 19 اپریل کو افتتاح متوقع

ٹی آر ایس کے کارگذار صدر و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک رامار اؤ منگل 19/ اپریل کو بہادر پورہ ملٹی لیول فلائی اوور برج کا افتتاح کریں گے۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے کارگذار صدر و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک رامار اؤ منگل 19/ اپریل کو بہادر پورہ ملٹی لیول فلائی اوور برج کا افتتاح کریں گے۔

اس برج کی تعمیر پر 69کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

اس فلائی اوور برج کو ایس آر ڈی پی اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیا اس پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 47 تعمیری کاموں کو مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سے 30تعمیری کام مکمل ہوچکے ہیں جن میں 13فلائی اوور اور 7انڈر پاس شامل ہیں۔

اس فلائی اوور کی تعمیر سے بہادر پورہ کے جنکشن اور نہرو زوالوجیکل پارک آنے والوں کو سہولت ہوگی۔ اس برج کیلئے 45 املاک کو حاصل کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button