حیدرآباد

بنڈی سنجے اور راجہ سنگھ کی گرفتاری کی کشن ریڈی نے مذمت کی

کشن ریڈی نے پولیس کی جانب سے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے یہ محسوس ہورہاہے کہ سی ایم کے سی آر بی جے پی سے خوف کھارہے ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت وثقافت جی کشن ریڈی نے پولیس کی جانب سے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے یہ محسوس ہورہاہے کہ سی ایم کے سی آر بی جے پی سے خوف کھارہے ہیں۔

اب انہیں ان کے بعد سی ایم کے عہدہ پر ان کے فرزند کے ٹی آر نہ ہونے سے متعلق خوف پیدا ہوگیا ہے۔جی کشن ریڈی نے آج بی جے پی کے دفتر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے سی آر کی دختر سے بی جے پی کے کارکنوں پر حملے کرنے سے متعلق ہدایت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست جلدسی ایم کے سی آر کی خاندان کی حکمرانی سے آزاد ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا غلط الزام عائد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کبھی بھی کسی کے خلاف تحقیقات کرنے کیلئے سی بی آئی کو ہدایت نہیں دی ہے۔وزیرا عظم نریندر مودی کو ملک کیلئے بہت کام ہے۔