بہار کے 68 ارکان اسمبلی کو انکم ٹیکس نوٹس

محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کئی ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں اپنے منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کے تعلق سے غلط حلف نامے داخل کئے۔

پٹنہ: محکمہ انکم ٹیکس نے 68 ارکان اسمبلی کو جنہوں نے 2020 کے بہار اسمبلی الیکشن کے دوران غلط جانکاری دی تھی‘ نوٹس جاری کی ہے۔

محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کئی ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں اپنے منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کے تعلق سے غلط حلف نامے داخل کئے۔

اس کے علاوہ بعض نے انکم ٹیکس رٹرنس میں اپنے ذریعہ آمدنی کا ذکر کیا لیکن حلف نامہ میں خاموشی اختیار کرلی۔بعض نے پیان کارڈ اور بینک تفصیلات حلف نامہ میں نہیں دیں۔2020 کا بہار اسمبلی الیکشن جیتنے والے 68 ارکان کو نوٹس جاری ہوئی ہے اور 30 نومبر تک جواب مانگا گیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button