کھیل

آسٹریلوی اخبار میں ’کرائی بے بیز‘ کی سرخی پر انگلش کپتان برہم، دیا کرارا جواب

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ایک مشہور اخبار کی سرخی میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ’کرائی بیبیز‘ کہا گیا ہے۔ اس پر اسٹوکس کافی ناراض نظر آئے۔

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے آسٹریلوی میڈیا کو کرائی بیبیز ہیڈ لائن کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ لارڈز ٹسٹ میں جانی بیرسٹو کے رن آؤٹ نے کافی ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ یہ تنازعہ اب ایک مختلف سطح پر پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ورلڈکپ کے بعد اسٹوکس کے گھٹنے کی سرجری کا امکان
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!
اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے آسٹریلوی میڈیا پر اپنا غصہ نکالا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا نے اخبار پر بین اسٹوکس کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ہیڈنگ میں اسٹوکس کو کرائی بیبیز کہا تھا۔ اس پر اسٹوکس غصے میں آگئے اور انہوں نے کھلے عام آسٹریلوی میڈیا پر تنقید کی۔

بین اسٹوکس نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے دوسرے ٹسٹ میچ میں شاندار سنچری کھیلی تھی لیکن ان کی اننگز ٹیم کو جتوانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ دوسرا ایشز ٹسٹ بھی آسٹریلیا کے نام رہا۔

کینگرو ٹیم نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں جانی بیرسٹو کو جس طرح رن آؤٹ کیا گیا اس کے بارے میں کافی چرچا ہے۔ اسٹوکس نے آسٹریلوی اخبار میں اپنی تصویر دیکھنے کے بعد ٹوئٹر پر ردعمل دیا۔

اسٹوکس کا کہنا ہے کہ یہ میں نہیں ہوسکتا۔ میں نے نئی گیند کے ساتھ کب بولنگ کی؟

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ایک مشہور اخبار کی سرخی میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ’کرائی بیبیز‘ کہا گیا ہے۔ اس پر اسٹوکس کافی ناراض نظر آئے۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 52 ویں اوور میں جس طرح جانی بیئرسٹو کو آؤٹ کیا گیا وہ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔