بیروزگاری کے خلاف بی جے پی کا ملین مارچ

اس ملین مارچ میں بڑے پیمانہ پر بے روزگارنوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔بی جے پی نے حکمران جماعت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی وعدہ کے مطابق سرکاری ملازمتوں کو پُرکیاجائے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے سرکاری ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ان بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں اس ماہ کی 12تاریخ کو بی جے پی کی جانب سے ملین مارچ پروگرام کااہتمام کیاجائے گاجس کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اضلاع کی پارٹی قیادت سے ریاستی پارٹی قیادت،وقتا فوقتا تبادلہ خیال کررہی ہے۔

اس ملین مارچ میں بڑے پیمانہ پر بے روزگارنوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔بی جے پی نے حکمران جماعت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی وعدہ کے مطابق سرکاری ملازمتوں کو پُرکیاجائے۔

شہر حیدرآباد کے ٹینک بنڈ کے قریب ملین مارچ کا اہتمام کیاجائے گا۔پارٹی نے کہا کہ اس پروگرام کو یقینی طورپرکامیاب بنایاجائے گا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بی جے پی اور بی جے وائی ایم کے کارکنوں کی جانب سے کوششوں میں شدت پیداکردی گئی ہے۔ اضلاع میں بے روزگارنوجوانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button