بیوی کو ڈسنے والے سانپ کے ساتھ شوہر ہاسپٹل پہنچا

ایک خاتون کو سانپ ڈسنے کے بعد مضحکہ خیز واقعہ میں اُس کے شوہر نے سانپ کو ایک بوتل میں بند کیا اور اپنی بیوی اور بوتل کے ساتھ ہاسپٹل پہنچا۔

اناؤ (یوپی): ایک خاتون کو سانپ ڈسنے کے بعد مضحکہ خیز واقعہ میں اُس کے شوہر نے سانپ کو ایک بوتل میں بند کیا اور اپنی بیوی اور بوتل کے ساتھ ہاسپٹل پہنچا۔

خاتون کو ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں علاج کے لئے شریک کرلیا گیا۔ ڈاکٹروں نے شوہر رمیندرا یادو سے دریافت کیا کہ وہ سانپ اپنے ساتھ کیوں لایا ہے؟۔

اُس نے جواب دیا کہ مجھ سے اگر یہ سوال کیا جاتا کہ کونسے سانپ نے بیوی کو ڈسا ہے اِس لئے سانپ کو دکھانے وہ اُسے بھی ساتھ لایا ہے۔

یہ واقعہ آج علی الصبح مکھی پور پولیس سرکل کے علاقہ افضل نگر میں پیش آیا۔ یادو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُس کی بیوی کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کرنے کے بعد وہ سانپ کو جنگل میں چھوڑ دے گا۔

اُس نے بتایا کہ پلاسٹک کی بوتل میں سوراخ بھی کیا ہے تاکہ سانپ سانس لے سکے۔

تبصرہ کریں

Back to top button