بی ایس ایف نے سرحد پار سے آنے والے مشکوک کبوتر کو پکڑلیا

۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے کبوتر کو ناچنا تھانے کے حوالے کر دیا ہے۔ اب پولیس نے ان ٹیگز اور اس پر لکھے گئے نام اور نمبروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔

جیسلمیر: راجستھان میں جیسلمیر کے ناچنا تھانہ علاقہ کے تحت کستوری تلائی میں تعینات بی ایس ایف کی 87 بٹالین کےچوکس جوانوں نے ایک مشکوک کبوتر کو سرحدی چوکی کے قریب دیکھ کر پکڑ لیا۔ ایس ایچ او رمیش ڈھاکہ نے بتایا کہ سرحد سے متصل بھارے والا علاقے میں واقع بی ایس ایف کی کستوری تلائی پوسٹ کے نزدیک بدھ کے روز سرحد پر ایک کبوتر پاکستان سے آیا۔

سرحد پار سے اڑ کر آنے والے کبوتر کو بی ایس ایف کی 87ویں بٹالین کے جوانوں نے فوراً پکڑ لیا۔ کبوتر کا معائنہ کرنے پر اسے کبوتر کی ٹانگوں پر ٹیگ نظر آئے۔ کبوتر کے دائیں پنجے پر ٹیگ سے انگریزی میں ذیشان 794 لکھا ہے اور نیچے نمبر 03009007757 لکھا ہے۔

کبوتر کے دوسرے پنجے پر نمبر 6971 لکھا ہوا ہے۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے کبوتر کو ناچنا تھانے کے حوالے کر دیا ہے۔ اب پولیس نے ان ٹیگز اور اس پر لکھے گئے نام اور نمبروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔ فی الحال پولیس نے کبوتر کو محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا ہے تاکہ وہ اس کی مناسب دیکھ بھال کر سکیں۔ ناچنا کے پولیس افسر نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button