بی جے پی اجلاس کے انعقاد کامقصد ”تلنگانہ ٹارگٹ“

بی جے پی قیادت کی جانب سے تفویض کردہ کاموں کی انجام دہی کے لئے قومی قائدین مختص کردہ حلقہ اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔ انچارجس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختص کردہ اسمبلی حلقوں میں پارٹی قائدین، پارٹی کا موقف، طاقت اور کمزوریوں پر مکمل رپورٹ داخل کریں۔

حیدرآباد: بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس کا2جولائی کو حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے قومی عاملہ اجلاس کے حیدرآباد میں انعقاد کا مقصد ”ٹارگٹ تلنگانہ“ ہے۔ اس مقصد کے تحت بی جے پی قیادت کی جانب سے عمل تیار کیا گیا ہے۔

 بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پارٹی قیادت کا احساس ہے کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے اقتدار چھیننے کے لئے یہ بہترین موقع ہے۔ پہلی بار پارٹی قیادت کی جانب سے ہر اسمبلی حلقہ کے انچارج کے طور پر قومی قائد کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

 ریاست میں تمام119 حلقوں کیلئے پارٹی انچارجس کے تقرر کے کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بی جے پی قیادت کی جانب سے تفویض کردہ کاموں کی انجام دہی کے لئے قومی قائدین مختص کردہ حلقہ اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔ انچارجس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختص کردہ اسمبلی حلقوں میں پارٹی قائدین، پارٹی کا موقف، طاقت اور کمزوریوں پر مکمل رپورٹ داخل کریں۔

 اس کے علاوہ انچارجس کو پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس کا کس طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے، کے متعلق واقفیت فراہم کریں۔ رپورٹس داخل کرنے اور جائزہ لینے کے بعد پارٹی قیادت اسمبلی انتخابات تک ان انچارجس کو برقرار رکھنا ہے یا نہیں، کے متعلق فیصلہ کرے گی۔

 اس کے علاوہ بی جے پی کے زیر حکومت ریاستوں کے چیف منسٹرس حیدرآباد میں مقیم اُن ریاستوں کے عوام سے ملاقات کریں گے۔ کرناٹک کے چیف منسٹر کنٹرا عوام اور گجرات کے چیف منسٹر گجراتی عوام سے ملاقات کریں گے۔

 اس طرح19 مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس حیدرآباد میں مختلف ریاستوں کے عوام سے ملاقات کریں گے۔ بی جے پی کی جانب سے شروع کردہ اس مہم کا واحد مقصد آئندہ انتخابات میں تلنگانہ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button