بی جے پی اور آر ایس ایس عوام میں پھوٹ ڈالتی ہے: راہول گاندھی

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی مختلف فرقوں کے مابین پل بناتی ہے اور لوگوں کو قریب لاتی ہے جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس عوام میں پھوٹ ڈالتی ہیں۔

وائناڈ(کیرالا): کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعہ کے دن مرکز کی بی جے پی حکومت پر ملک میں ”غصہ اور نفرت کا ماحول“ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ ملک اور اس کے عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔

نپور شرما کے تعلق سے سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کہا ہے وہ صحیح ہے لیکن ملک کا ماحول نپور شرما کا پیداکردہ نہیں ہے۔ یہ مرکز کی این ڈی اے حکومت‘ وزیراعظم‘ وزیر داخلہ‘ بی جے پی اور آر ایس ایس کا پیداکردہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ ماحول پیدا کرنا ملک دشمن حرکت ہے۔ یہ ملک اور اس کے عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی مختلف فرقوں کے مابین پل بناتی ہے اور لوگوں کو قریب لاتی ہے جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس عوام میں پھوٹ ڈالتی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button