بی جے پی اور ایس پی کو طلاق دینے کا وقت آگیا: اسداویسی

صدر مجلس اسدالدین اویسی نے جمعہکے دن کہا کہ اترپردیش کے عوام کے لئے وقت آگیا ہے کہ وہ جاریہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی دونوں کو طلاق طلاق طلاق کہہ دیں۔

جالون (یوپی): صدر مجلس اسدالدین اویسی نے جمعہکے دن کہا کہ اترپردیش کے عوام کے لئے وقت آگیا ہے کہ وہ جاریہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی دونوں کو طلاق طلاق طلاق کہہ دیں۔

یہاں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی طلاق ِ ثلاثہ کی بات کرتے ہیں لیکن اِس بار عوام کو چاہئے کہ وہ بی جے پی اور ایس پی دونوں کو تین طلاق دے دیں۔

اس سے اترپردیش میں ان کی کہانی ختم ہوجائے گی۔ مجلسی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ یوگی اور اکھلیش بچھڑے ہوئے بھائی ہیں۔ دونوں کی ذہنیت ایک جیسی ہے۔ دونوں ظالم اور گھمنڈی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button