شمالی بھارت

اسمرتی ایرانی کے پارلیمانی حلقہ میں کرپشن روکنے کیلئے بی جے پی لیڈروں نے خون سے خط لکھا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت یافتہ بی ڈی سی بھوپیندر مشرا نے سابق پرمکھ پر سنگین الزام لگایا کہ سابق پرمکھ یہ کہہ کر سرکاری خزانہ لوٹ رہے ہیں کہ ہم نے ایرانی کا گھر بنوایا ہے۔

امیٹھی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے حلقہ انتخاب میں بدعنوانی کے واقعات روکنے کے لیے پنچایت کے اراکین نے احتجاجی مظاہرے کیے اور انہيں خون سے لکھا خط بھیجا۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)
نئی پالیسی کے باعث حج اخراجات میں کمی آئے گی:اسمرتی ایرانی
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت یافتہ بی ڈی سی بھوپیندر مشرا نے سابق پرمکھ پر سنگین الزام لگایا کہ سابق پرمکھ یہ کہہ کر سرکاری خزانہ لوٹ رہے ہیں کہ ہم نے ایرانی کا گھر بنوایا ہے۔

 پرائیویٹ سکریٹری وجے گپتا سے بات کرنے سے کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بھی بی ڈی سی ممبران کرپشن کے خلاف مظاہرہ کر چکے ہیں۔

امیٹھی پنچایت دفتر میں بدعنوانی اور سرکاری فنڈ کی لوٹ مار کا الزام لگاتے ہوئے مشرا کی قیادت میں بی ڈی سی ممبران نے جمعہ کے روز ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ اس دوران مسٹر مشرا نے سابق بلاک پرمکھ گھنشیام چورسیا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر مشرا نے کہا کہ مسٹر چورسیا جو ایس پی پارٹی سے آئے ہیں اور بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ امیٹھی بلاک کے سربراہ کو اغواء کرکے وہ سرکاری اسکیموں اور پیسہ لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ کروا کر سرکاری پیسہ لوٹ رہے ہیں۔ جبکہ بلاک پرمکھ منجو موریہ کبھی بلاک آفس نہیں آتیں۔ مسٹر چورسیا ان کا سارا کام کرتے ہیں۔

مشرا میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے وفادار کارکن ہیں۔ ایس پی کا وہی شخص پارٹی کی شبیہ خراب کر رہا ہے، جب ہم کوئی کام یا شکایت لے جاتے ہیں تو شکایت نہیں سنتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق پرمکھ ایس پی کا ایجنٹ ہے۔ جو محترمہ ایرانی کی شبیہ کو داغدار کرنے کی سازش کے تحت یہ سب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بھی اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔