تلنگانہ

پیپر لیک معاملہ، ملزم کی اہلیہ ہائیکورٹ سے رجوع

ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کے افشاء معاملہ کے اہم ملزم راج شیکھر ریڈی کی اہلیہ سچریتا نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

حیدرآباد: ٹی ایس پی ایس سی پرچہ سوالات کے افشاء معاملہ کے اہم ملزم راج شیکھر ریڈی کی اہلیہ سچریتا نے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
حکومت، پیپر لیک معاملہ کی ذمہ داری قبول کرے:ای راجندر
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بنڈی سنجے، ای راجندر اور بی جے پی کے دیگر قائدین گرفتار

اپنی عرضی میں انہوں نے عدالت سے اس مقدمہ کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے اور پولیس کو راج شیکھر سے تفتیش کے دوران تھرڈ ڈگری کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ اب تک کی گئی تفتیش کی ویڈیو ریکارڈنگ حوالے کرے۔

اس عرضی میں ڈی جی پی‘ چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ‘ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم اور حیدرآباد سٹی ڈی سی پیز کو مدعی علیہ بنایاگیا۔ واضح رہے کہ ٹی ایس پی ایس سی کے پرچہ سوالات لیک کیس سنسنی خیز رخ اختیار کرچکاہے۔ اس معاملہ میں ملزم نمبر ون راج شیکھر ریڈی کے کارنامہ ایک کے بعد ایک منظر عام پر آرہے ہیں۔

راج شیکھر نے بیرون ممالک میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے ذریعہ گروپ۔I امتحانات تحریر کرایا تھا۔ بیرون ممالک میں برسر روزگار جوڑے کا ملک واپس ہوکر امتحان میں شرکت کرنے کاواقعہ ضلع جگتیال کے تاٹی پلی دیہات میں ہر ایک کی زبان پر ہے۔ ان کے یہ رشتہ دار پریلمس کوالیفائی کرلئے تھے۔

اب پولیس کی جانب سے راج شیکھر کے رشتہ داروں کو پرچہ لیک کرکے حوالے کرنے کے موضوع پر تحقیقات کی جاری ہیں۔ پیپر لیک کرنے کے معاملہ میں اب تک 9افراد کو گرفتار کیاجاچکاہے۔

اب تک ہوئی تحقیقات میں ایس آئی ٹی کی جانب سے راج شیکھر کو اہم سرغنہ بتایا جارہاہے۔ بتایا جاتاہے کہ سابق میں بھی راج شیکھر نے کئی پرچہ سوالات لیک کئے تھے۔ اس تناظر میں راج شیکھر کی اہلیہ نے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کامطالبہ کیا ہے۔