بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا جموں پہنچے

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ موصوف قومی صدر پارٹی کے دفتر پرپارٹی کے مختلف امور پرمنعقد ہونے والی میٹنگوں کی صدارت کریں گے اور اس کے علاوہ پارٹی ورکروں کے کچھ وفود سے بھی بات چیت کریں گے۔

جموں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا پیر کی دوپہر کو یہاں جموں پہنچے جہاں ان کا پارٹی ورکروں نے والہانہ استقبال کیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ موصوف قومی صدر پارٹی کے دفتر پرپارٹی کے مختلف امور پرمنعقد ہونے والی میٹنگوں کی صدارت کریں گے اور اس کے علاوہ پارٹی ورکروں کے کچھ وفود سے بھی بات چیت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی صدر جموں و کشمیر میں اگلے اسمبلی انتخابات کے متعلق پارٹی کی حکمت عملی پر گفت شنید کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ نے پارٹی کی یونین ٹریٹری میں جاری سرگرمیوں اور کارکردگیوں کی ایک مفصل رپورٹ تیار رکھی ہے جس کو موصوف صدر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button