کرناٹک

بی جے پی کارکنوں نے یدیورپا کا گھیراؤ کیا۔ انتخابی مہم منسوخ کرنے پر مجبور

بنگلورو: سابق چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدیورپا کو آج ضلع چکمگلورو میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے گھیراؤ کے بعد بی جے پی کی انتخابی مہم منسوخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

متعلقہ خبریں
مجھے مودی جی نہ کہو، میں مودی ہوں
مودی، بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ٹفن میٹنگ کریں گے

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے یدیورپا کے اس بیان کو مسترد کردیا کہ ان کا لڑکا ڈی وائی وجیندراس خاندان کا گڑھ سمجھے جانے والے شکاری پورہ علاقہ سے آئندہ انتخابات میں مقابلہ کرے گا، جس کے بعد کارکنوں نے یدیورپا کا گھیراؤ کیا۔

ضلع چکمگلورو کے مدی گیری حلقہ میں ڈرامائی مناظر دیکھنے میں آئے جب یدیورپا بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کی قیادت کرنے وہاں پہنچے سی ٹی روی کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے لنگایت برادری کے مردِ آہن کی کار کا گھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ رکن اسمبلی ایم پی کماراسوامی کو اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ دیا جائے جو مدی گیری حلقہ سے ایک اور معیاد کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔

اس موقع پر یدیورپا واضح طور پر ناراض نظر آئے اور انہیں اپنا روڈ شو منسوخ کرنا پڑا۔