مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوگئی

اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں وزارت صحت نے بدھ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین

یہ فضائی حملے ہفتے کے روز اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے بڑے پیمانے پر کیے گئے اچانک حملے کے جواب میں کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ (اسرائیلی) فورسز کے حملے میں 1217 بچوں اور 744 خواتین سمیت تقریباً 5339 فلسطینی زخمی ہوئے۔

وزارت کے انڈر سیکرٹری یوسف ابو الریش نے صحافیوں کو بتایا کہ فلسطینی انکلیو کے تمام اسپتال بھرے ہوئے ہیں اور تنازعہ جاری رہنے کے باعث ادویات ختم ہونے والی ہیں۔

ابو الریش نے کہا کہ وزارت زخمیوں اور بیماروں کے لیے ہنگامی خدمات جاری رکھنے کے لیے جنریٹروں کی محدود طاقت کا استعمال کر رہی ہے، کیونکہ غزہ کی پٹی کے پاور پلانٹس میں ایندھن ختم ہو چکا ہے اور اسرائیل نے بجلی منقطع کر دی ہے۔