تلنگانہ

ورنگل میں شدید بارش، 150 مکانات کو شدید نقصان

کئی مقامات پر مکانات کے گرے شیڈس اور درختوں کی بلدیہ کی ٹیم نے ڈی آرایف کی ٹیموں کے ساتھ مل کرنکاسی کروائی۔کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے کام بھی انجام دیئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ ضلع ورنگل میں گرج وچمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ کل شب شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی مکانات کی چھتیں اُڑگئیں اورتقریبا150مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ضلع کے کئی مقامات پر بجلی کے پولس اور درخت سڑکوں پر گرپڑے جس کے نتیجہ میں بیشتر مقامات پر بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیداہوگئی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
ورنگل میں بی آر ایس کو بڑا جھٹکہ
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
وزیر اعظم مودی کا دورہ تلنگانہ

نلہ ویلی علاقہ میں بارش کے سبب آئی کے پی مرکز میں فروخت کے لئے لائی گئی دھان گیلی ہوگئی۔ضلع کے نرسم پیٹ، نلہ ویلی، چناراو پیٹ منڈلوں میں عوام کو بارش کے سبب مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ویسٹ ورنگل کے کاشی بُگا، گاندھی نگر،چنتل، جے بی نگر،آرایس نگر، چارباولی اور دیگر علاقوں میں بارش کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے۔

کئی مقامات پر مکانات کے گرے شیڈس اور درختوں کی بلدیہ کی ٹیم نے ڈی آرایف کی ٹیموں کے ساتھ مل کرنکاسی کروائی۔کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے کام بھی انجام دیئے گئے۔