بی جے پی کی نفرت کی سیاست ملک کیلئے بڑی نقصاندہ: راہول گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت والی سیاست کو صرف بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے ۔ راہول گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ ہے ۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست ملک کے لئے بڑی نقصاندہ ہے اور یہ بے روزگاری کیلئے بھی ذمہ دار ہے۔ ایک دن قبل انہوں نے ایک لائن کوئز شروع کرکے بی جے پی حکومت کو نشانہ تنقید بنایاتھا۔

 راہول گاندھی نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی صنعتیں سماج میں امن کے بغیر نہیں چل سکتیں۔ آپ کے اطراف بڑھتی نفرت کو بھائی چارہ سے شکست دوں گا۔ کیا آپ میرے ساتھ ہیں؟۔

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت والی سیاست کو صرف بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے مسٹر گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ نفرت ہی بے روزگاری کے لئے بھی ذمہ دار ہے  ملکی اور غیرملکی صنعت بغیر سماجی امن و سکون کے نہیں چل سکتی روز اپنے آس پاس بڑھتی نفرت کو بھائی چار ہ سے شکست دیں گے۔ کیا آپ ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے بھائی چارہ ضروری ہے اور نفرت کی سیاست کو شکست دیکر ہی بھائی چارے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button