تعلیم و روزگار

تلنگانہ میں ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹس کی 1520 جائیدادوں پر تقررات کااعلامیہ جاری

حکومت تلنگانہ نے محکمہ کمشنرآفس ہیلت وعائیلی بہبود کے تحت 1520 ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیاہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے محکمہ کمشنرآفس ہیلت وعائیلی بہبود کے تحت 1520 ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیاہے۔

اس اعلامیہ کے تحت 25 اگست کی صبح10:30بجے سے 19 ستمبر کی شام 5 بجے تک اہل امیدوار آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے 1520 ملٹی پرپز ہیلت اسسٹنٹس کے عہدوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں سرکاری محکموں میں تقررات کا میلہ جاری ہے۔