تاحال 2,41395 کروڑ کے قرض کا حصول

حیدرآباد : وزیر ٹی ہریش راؤ جن کے پاس فینانس کاقلمدان بھی ہے نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ سے فروری 2022 تک حکومت نے 2,41,395 روپے کاقرض حاصل کیاہے۔

کانگریس ارکان سریدھربابو‘بھٹی وکرامارکہ‘ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی اور دیگر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے راؤ نے کہاکہ حکومت‘قرض کی رقم سے مختلف ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نبارڈسے حاصل کردہ قرض سے مشن کاکتیہ‘مشن بھاگیرتا‘ چیک ڈیمس کی تعمیر لفٹ اریگیشن پراجکٹس اور بریجس کی تعمیرکام انجام دیئے جارہے ہیں۔

این سی ڈی سی کے قرض سے شیپ اورگوٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن‘ہڈکوسے حاصل کیاگیا قرض پاوزنگ کارپوریشن لمیٹیڈ کی سرگرمیوں پر خرچ کیاجارہا ہے۔ای اے پی سے حاصل قرض حسین ساگراورآبگیرعلاقوں کے پراجکٹس کو فروغ دینے پر استعمال کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں
Back to top button