دہلی

سونیا گاندھی علاج کیلئے بیرون ملک جائیں گی

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ صحت یاب ہونے کے بعد محترمہ گاندھی یہاں واپس آنے سے پہلے اپنی بیمار ماں سے ملنے جائیں گی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کریں گی۔

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی طبی معائنے کے لیے بیرون ملک جائیں گی، اس دوران پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔

منگل کی رات دیر گئے یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ صحت یاب ہونے کے بعد گاندھی یہاں واپس آنے سے پہلے اپنی بیمار ماں سے ملنے جائیں گی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کریں گی۔

سونیا گاندھی 4 ستمبر سے پہلے دہلی واپس آجائیں گے۔ 4 ستمبر کو یہاں پارٹی کی جانب سے منعقد ’مہنگائی پر ہلہ بول ریلی‘ سے مسٹر گاندھی خطاب کریں گے۔