تاریخی مکہ مسجد میں نمازتراویح

مولاناحافظ وقاری محمدرضوان قریشی خطیب مکہ مسجد‘ چاندرات سے 9 رمضان تک نماز تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن شریف تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 9 بجے ادا کی جائے گی۔

حیدرآباد: محمد عبد القدیرصدیقی مہتمم مکہ مسجد کے بموجب تاریخی مکہ مسجدمیں مولاناحافظ وقاری محمدرضوان قریشی خطیب مکہ مسجد‘ چاندرات سے 9 رمضان تک نماز تراویح میں روزانہ تین پارے قرآن شریف تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 9 بجے ادا کی جائے گی۔

دوسرے دہے (10تا19رمضان)میں حافظ محمد لطیف احمد امام مکہ مسجد روزانہ 3پارے سنائیں گے جبکہ آخری دہے میں (20تا29 رمضان) حافظ محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد‘نماز تراویح میں روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے آج احکام جاری کئے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button