حیدرآباد

حلقہ گوشہ محل سے راجہ سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی امیدوار و موجودہ ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے ہفتہ کے روز میونسپل آفس عابڈس میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی امیدوار و موجودہ ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے ہفتہ کے روز میونسپل آفس عابڈس میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ان کے ہمراہ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات، اسپورٹس انوراگ ٹھاکر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں راجہ سنگھ، بھاری ریالی کے ساتھ عابڈس پہونچے .

تاہم پولیس نے انھیں عابڈس پر روک دیا اور انھیں صرف 4 افراد کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جانے کی اجازت دی گئی جہاں انھوں نے ریٹرننگ آفیسر کو اپنا نامزدگی کا سیٹ حوالہ کیا۔

چند دنوں قبل بی جے پی کی مرکزی قیادت نے متنازعہ رکن اسمبلی سنگھ کی پارٹی کی رکنیت بحال کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک مخصوص مذہب کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر پارٹی نے انھیں بی جے پی سے معطل کردیا تھا۔