حیدرآباد

راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز فون کالس، منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج

سنگھ نے ان دھمکی آمیز فون کالس کے خلاف کمشنر آف پولیس حیدرآباد اور منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔ دو روز قبل ایک شخص نے راجہ سنگھ کو فون کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ انہیں حیدرآباد میں ہی قتل کیا جائے گا۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو دھمکی آمیز فون کالس موصول ہونے کے متعلق شکایت پر منگل ہاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ حالیہ عرصہ کے دوران راجہ ساگھ نے متعدد بار پولیس سے شکایت کی تھی کہ انہیں رام نوامی شوبھا یاترا نکالنے سے باز رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کالس کئے جارہے ہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
ای ڈی میں ریونت ریڈی کے خلاف شکایت
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

سنگھ نے ان دھمکی آمیز فون کالس کے خلاف کمشنر آف پولیس حیدرآباد اور منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت کی تھی۔ دو روز قبل ایک شخص نے راجہ سنگھ کو فون کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ انہیں حیدرآباد میں ہی قتل کیا جائے گا۔

 اور اس دھمکی کو راجہ سنگھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا اور یہ پوسٹ وائرل ہوگیا۔ آج منگل ہاٹ پولیس نے اس مسئلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔