تلنگانہ انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری، لڑکیوں کو سبقت

ان نتائج میں لڑکیوں کو سبقت حاصل رہی جن کی کامیابی کا فیصد72.33اور لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 54.25رہا۔یہ امتحانات مارچ میں ہونے والے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے یہ امتحانات مئی میں منعقد کئے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرریڈی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کئے۔ کامیابی کا فیصد 62 ریکارڈ کیاگیا ۔سپلیمنٹری امتحانات یکم اگست سے ہوں گے۔سپلیمنٹری امتحانات اور نشانات کی دوبارہ گنتی کی فیس اس ماہ کی 30تاریخ سے داخل کی جاسکتی ہے۔

ان نتائج میں لڑکیوں کو سبقت حاصل رہی جن کی کامیابی کا فیصد72.33اور لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 54.25رہا۔یہ امتحانات مارچ میں ہونے والے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے یہ امتحانات مئی میں منعقد کئے گئے۔جملہ 9لاکھ 7ہزار طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا۔جاریہ سال 70فیصد نصاب کے مطابق یہ امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔

تبصرہ کریں

Back to top button