دیگر ممالک

ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کی چکر میں 13 سال کا بچہ اپنی جان گنوا بیٹھا

واشنگٹن: امریکہ میں ریاست اوہائیو میں ٹک ٹاک چیلنج نے ایک 13 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔

واشنگٹن: امریکہ میں ریاست اوہائیو میں ٹک ٹاک چیلنج نے ایک 13 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی۔

13 سالہ جیکب اسٹیونز اپنے فالوورز کو متاثر کرنے کی چکر میں اپنی زندگی ہی گنوا بیٹھا۔

اس نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ 14 گولیاں نگل لی تھیں۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق چیلنج میں ایک بچہ فریب کی حالت میں داخل ہونے کے لیے اینٹی ہسٹامائنز کی 12 سے 14 گولیاں ایک ساتھ نگل رہا ہے۔

یہ خوراک صحت کے حکام کی تجویز کردہ مقدار سے 6 گناہ زیادہ تھی۔ طبی نقطہ نظر سے اینٹی ہسٹامائنز کئی دردوں کو دور کرنے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

اسے الرجی، انفلوئنزا اور دیگر امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جیکب اسٹیونز کے والد جسٹن نے بتایا کہ ان کا بیٹا ہفتے کے آخری روز اپنے دوستوں کے ساتھ تھا جب اس نے دوا کی زیادہ مقدار لے لی۔

تصویروں میں اینٹی ہسٹامائنز کی زیادہ مقدار لینے کے بعد بچے کے جسم میں ایک بڑی سوجن دکھائی دے رہی تھی کیونکہ وہ ابھی چھوٹا تھا۔

بچے کو ہسپتال لے جایا گیا اور اسے مصنوعی آکسیجن دیا گیا، وہ اسپتال میں 6 دن موت و حیات کی کشمکش میں پڑا رہا اور پھر موت کے منہ میں چلا گیا۔

والد نے اپنے بیٹے کی موت کے دن کو اپنی زندگی کا بدترین دن قرار دیا۔

ذریعہ
یواین آئی