تلنگانہ ماڈل اسکولس میں داخلے، 10 مارچ آخری تاریخ

حیدرآباد: ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے بتایا کہ تعلیمی سال 2022-23 میں تلنگانہ ماڈل اسکولس میں جماعت ششم اور ہفتم سے دہم میں مخلوعہ نشستوں پرداخلوں کیلئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔

درخواستوں کے ادخال کی 10مارچ آخری تاریخ ہے۔ شیڈول کے مطابق 16 / اپریل کو ساتویں سے دہم جماعت میں داخلے دئیے جائیں گے جبکہ ششم جماعت میں مخلوعہ نشستوں پر17 / اپریل کو داخلے دئیے جائیں گے۔

Back to top button