تلنگانہ ملک کیلئے ایک مثالی ریاست: چیف منسٹر کے سی آر

چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے ذفتر پرگتی بھون میں منعقد تلگو سال نو اگادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ساتھ ہی تمام لوگوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کی خواہش کی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ نے کہا ہے کہ تلنگانہ ملک کیلئے ایک مثالی ریاست بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل اور ملازمتیں خود حاصل کرنی چاہئیں۔ چیف منسٹر نے اپنے ذفتر پرگتی بھون میں منعقد تلگو سال نو اگادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

 انہوں نے ساتھ ہی تمام لوگوں کی خوشی، امن اور خوشحالی کی خواہش کی۔ چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ جب انہوں نے علیحدہ ریاست کی تحریک کی شروعات کی تو عوام میں کئی شکوک و شبہات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو کافی جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا ہے۔ ہم تمام مسائل پر قابو پا چکے ہیں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ نے ایسے حیرت انگیز نتائج حاصل کئے ہیں جو کسی دوسری ریاست نے حاصل نہیں کئے اور دلت بندھو جیسی کئی اسکیمات کی شروعات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کئی کارنامے ہوئے ہیں۔ ہم کئی شعبوں میں ملک میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آمدنی میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔

تعلیم، بجلی اور فی کس آمدنی میں بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور ریاست کے دور دراز دیہاتوں میں بھی اراضیات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی وجہ سے اراضیات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک کے لئے ایک مثالی ریاست بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بغیر کسی ذات پات، مذہب یا ذات پات کی تفریق کے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button