تلنگانہ میں بھی مہاراشٹرا جیسے سیاسی حالات پیدا ہوں گے: لکشمن

ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ حیدرآباد میں بی جے پی کی مجلس عاملہ کے اجلاس اور جلسہ عام کے انعقاد کے بعد تلنگانہ کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا۔ لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس کو بھی شیو سینا جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشمن نے جمعہ کے روز پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں بھی مہارشٹرا جیسے سیاسی حالات پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو، مہاراشٹرا میں شیوسینا کو درپیش جیسے حالات کا سامنا کرناپڑے گا۔

 ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ حیدرآباد میں بی جے پی کی مجلس عاملہ کے اجلاس اور جلسہ عام کے انعقاد کے بعد تلنگانہ کا سیاسی منظر نامہ یکسر تبدیل ہوجائے گا۔ رکن راجیہ سبھا، کے لکشمن نے کہا کہ ٹی آر ایس کو بھی شیو سینا جو ایک خاندان کی پارٹی ہے، جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ریاست میں ٹی آر ایس اور کے سی آر کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی، امیت شاہ اور نڈا تلنگانہ پر خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی پیش قیاسی کی کہ آئندہ الیکشن میں ٹی آر ایس اور کانگریس متحدہ طور پر مقابلہ کریں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button