تلنگانہ میں سرکاری ملازمت کیلئے انٹرویوکاطریقہ کار برخاست

صدر نشین ٹی ایس پی ایس سی جناردھن ریڈی کے بشمول دیگر 7اراکین نے حکومت کی تجویز کوقبول کرلیاہے۔ انٹرویوراؤنڈ رد کیئے جانے کے متعلق عنقریب جی او کی اجرائی متوقع ہے جس کے بعد تحریری امتحان کے نتائج کی بنیاد پر عہدوں پر تقررات عمل میں آئیں گے۔

حیدرآباد: سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہشمندنوجوانوں کیلئے حکومت کی جانب سے خوشخبری دی گئی ہے گروپ IاورIIکیساتھ  دیگر گزیٹڈ عہدوں پر تقررات کیلئے انٹرویو کے راونڈ کورد کردیاگیا ہے۔ اس ضمن میں ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کوروانہ کردہ سفار شات کومنظوری دے دی گئی ہے۔

صدر نشین ٹی ایس پی ایس سی جناردھن ریڈی کے بشمول دیگر 7اراکین نے حکومت کی تجویز کوقبول کرلیاہے۔ انٹرویوراؤنڈ رد کیئے جانے کے متعلق عنقریب جی او کی اجرائی متوقع ہے جس کے بعد تحریری امتحان کے نتائج کی بنیاد پر عہدوں پر تقررات عمل میں آئیں گے۔ حکومت کا مانناہے کہ انٹرویوکے انعقاد کی وجہ سے تقررات کے عمل میں تاخیر ہوگی۔ امیدوار وں کی جانب سے بھی انٹرویو طریقہ کارپر خدشات کااظہار کیا گیا تھا۔

اس لئے حکومت نے تقررات کے عمل میں شفافیت کو برقراررکھنے کیلئے انٹرویو کے طریقہ کار کو رد کرنے کی تجویز سامنے لائی اور ٹی ایس پی ایس سی سے اپنا نظریہ واضح کرنے کی خواہش کی تھی۔بتایا جارہاہے کہ انٹرویو طریقہ کار ردکرنے سے ٹی پی ایس سی پر کام کابوجھ کم ہوگا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button