تلنگانہ میں عنقریب ماسک کا لزوم برخاست کئے جانے کا امکان: سرینواس راؤ

حیدرآباد: تلنگانہ میں کووڈ کی وباء پر عملاً قابو پالیا گیا ہے اور حالات مکمل طور پر معمول پر آرہے ہیں ان امور کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ریاست کے عوام ماسک کے بغیر باہر نکل پائیں گے۔ ماسک کے لزوم کو برخاست بہت جلد کردیا جائے گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے ایک بار پھر کہا کہ حالات معمول پر آجائیں گے تب عوام دوبارہ ماسک کے بغیر آزادانہ طور پر گھوم پھر سکیں گے۔ وبا سے قبل جس طرح عوام گھوم رہے تھے ویسا ہی بہت جلد ماسک کے بغیر گھوم سکتے ہیں۔ ماسک کے بغیر باہر نکلنے میں اب عوام کو کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ گرما میں کووڈ کیسس تقریباً ختم ہوجائیں گے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے ریاست میں کووڈ کے یومیہ کیس کی تعداد150 بتائی گئی ہے، تلنگانہ میں کووڈ19 کے واقعات میں بتدریج کمی کو دیکھتے ہوئے عوام نے از خود ماسک کا استعمال ترک کردیا ہے۔ چند افراد، جرمانہ کے خوف سے ماسک کا استعمال کررہے ہیں تو چند حفظ ماتقدم کے طور پرماسک پہن رہے ہیں۔ گذشتہ دو برسوں سے ماسک کا استعمال زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔

Back to top button